اترپردیش،7جولائی(ایجنسی) اتر پردیش کے پیلی بھیت ضلع میں اسکول طالبہ نے چھیڑ چھاڑ کرنے والے کی پولس اسٹیشن میں ہی زبردست پٹائی کر دی. انکت نام کا یہ نوجوان اکثر علاقے میں اسکول کے طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا کرتا تھا.
لیکن سرسوتی ودیا مندر کی کلاس 11 کی طالبہ سنجنا Sanjana سے اس پالا پڑتے ہی یہ حرکت بہت مہنگی ثابت ہوئی. سنجنا نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے وہ لوگ اس کی حرکتوں کو نظر انداز کر رہی تھیں. لیکن جب اس نے نازیبا زبان استعمال کرنا شروع کیا اور ان کے بھی صبر کا باندھ ٹوٹ گیا، تب انہوں نے اسے سبق سکھانے کا عزم
کرلیا.
سنجناکے مطابق پہلے تو انہوں نے ملزم نوجوان اور اس کے ساتھی کو اسکول سے راستے میں پڑنے والے پولس اسٹیشن تک آنے دیا. لیکن پولیس اسٹیشن کے قریب پہنچتے ہی سنجنا اور دیگر لڑکیوں نے اپنی سائیکلیں نوجوان کی موٹر سائیکل کے آگے لگا کر اسے روک لیا، اور اسے پکڑ کر پیٹتے ہوئے پولس اسٹیشن کے اندر لے گئیں.
اگرچہ سنجنا اور باقی لڑکیاں یہ بالکل نہیں چاہتیں کہ نوجوان پر کوئی مقدمہ درج ہو، کیونکہ اس سے اس کا مستقبل خراب ہو سکتا ہے. بلکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف اس سبق سکھانا چاہتی تھیں.